
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فوکل پرسن سنجے کمار نے کہا ہے کہ عمرکوٹ ضلع کے تمام غیر سرکاری رہائشی گرلز اور بوائز ہاسٹلز کو کمرشلائز کیا جائے اور ان کا ٹیکس بھی ادا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں پرائیویٹ ہاسٹل کی رجسٹریشن کے سلسلے میں تمام پرائیویٹ ہاسٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی عمرکوٹ خدابخش، ایس ڈی او حیسکو عمرکوٹ، صدر آل پرائیویٹ ہاسٹل ایسوسی ایشن عمرکوٹ ہدایت اللہ راہموں اور دیگر ہاسٹلز کےمالکان نے شرکت کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سنجے کمار نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں تمام ہاسٹلز کو کمرشلائز کیا جائے اور تمام ہاسٹلز کی عمارتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعہ رجسٹرڈ ہونی چاہئیں، انہوں نے کہاکہ آپ کی سکولوں یا کالجوں کے جو طلبہ ہےان کی وضاحت کریں جن سے آپ تعلق رکھتے ہیں، ہاسٹل مالکان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں، روزانہ کی بنیاد پر آنے والوں کو رجسٹر کریں اور ان کی رپورٹ پولیس تھانہ میں کی جائے، تمام رجسٹرڈ طلبہ کا نمبر بتایا جائے، رجسٹرڈ بچوں کی مکمل تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر تھانے میں جمع کرائی جائیں، سکول کے باہر سے آنے اور جانے والے طلبہ کا رجسٹر رکھا جائے، تمام ہاسٹلز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، تمام ہاسٹلز میں رجسٹرڈ بچوں کارجسٹر روزانہ کی بنیاد پر رکھاجائے، تمام ہاسٹلز کا ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔