ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک 16 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کی علی الصبح پیش آنے والے اس واقعے میں دہشت گردوں نے تھانے کے مرکزی گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔

حملہ صبح تقریباً 3 بجے کے قریب ہوا جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور دھماکے سے 3 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ 16 کے قریب زخمی ہیں۔

حملے میں مزید پولیس جوانوں کی ہلاتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی خان کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top