یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصدہیں جب کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بےگھر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے
دوسری جانب یورپی یونین نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں پرپابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔