اسلام آباد:
پاکستان کے ہر شہری کو 18 سال کی عمر کے بعد شناختی کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔
نادرا ریگولیشن 2000 کے سیکشن 9(1) کے مطابق، شناختی کارڈ کے لیے درخواست 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے 90 دنوں کے اندر دی جانی چاہیے۔
وقت پر درخواست دائر کرنے میں ناکامی پر نادرا ریگولیشنز کے سیکشن 30(e) کے تحت 6 ماہ تک قید یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔