سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 دسمبر۔2024ء) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4000 رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ بابر اعظم پہلی اننگز میں 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنائیں اور ان کا سب سے زیادہ سکور 196 رنز تھا۔