رحیم یارخان پولیس نے شہر اوساتے کے سرحدی علاقے مشررجن پور میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے مسلح تصادم ہوا، جس میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکو دیگر ڈاکوؤں کے ساتھ فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو چند روز قبل گڈو میں کشمور روڈ پر ساویترا چوک کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔