کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں آج 100.3790 پوائنٹس کی شدید کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروبار جلد بند ہو گیا۔ معلومات کے مطابق آج جب کاروبار شروع ہوا تو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایس ٹی او انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کردیا۔
آج دن کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم 3 ہزار 790 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس تک پہنچ گئی جس کے بعد مارکیٹ جلد بند ہوئی۔