راولپنڈی: عمان نے 2008 میں یمن میں قید تین پاکستانیوں کو رہا کرکے ڈی پورٹ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ تینوں پاکستانی اپنے رشتہ داروں کے پاس واپس جا چکے ہیں، ان تینوں قیدیوں میں سلیم اور امام بخش کا تعلق کراچی جبکہ خداداد کا تعلق گوادر سے ہے۔
یہ تینوں افراد تجارتی ماہی گیر ہیں اور غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے ذریعے یمن کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے مسقط لنک آفس اور یمن میں بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے درمیان قریبی تعاون ان پاکستانیوں کی رہائی کا باعث بنا۔