کولمبیا کے صدر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے۔
بگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جمع ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بحران کے پیش نظر ممالک غیر فعال نہیں رہ سکتے۔
کولمبیا کے صدر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقدامات پر کڑی تنقید کی۔
کولمبیا کے صدر نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیلی نسل کشی کے مقدمے میں شرکت کی درخواست بھی کی۔