کوئٹہ میں دستی بم حملے میں دو افراد شدید زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مستونگ روڈ پر ایک حمام پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top