کنگنا رناوت کا بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

 ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندو انتہا پسند پی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کنگنا رناوت 2024 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اداکارہ اس سلسلے میں بی جے پی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرچکی ہیں۔

کنگنا رناوت ہندوانتہاپسند بی جے پی اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں اور اقدامات کی کھل کر حمایت کرتی ہیں اور اکثر بیانات میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top