کھنڈ کوٹ سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے اس بچے کو پولیس نے کیچے کے علاقے میں دیکھا۔
بشیر بروہی نے بتایا کہ 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کو ملاخیر اسٹیشن سے بازیاب کرایا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی اور بچے کو چھوڑنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے اور جمعرات کو ڈاکوؤں کی جانب سے بچے کو تاوان کے لیے زنجیروں میں جکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کی بازیابی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔