کراچی کے علاقے ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری کے بنگلے سے 16 سالہ فاریہ نامی نوعمر ملازمہ کی لاش ملی۔
پولیس حکام کے مطابق پہلے بیان میں بنگلے کے مالک نے واقعے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوپہر کو اہل خانہ کے ساتھ باہر گیا تھا اور جب واپس آیا تو اس نے فاریہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی دیکھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بنگلے کے مالک نے بتایا کہ واقعہ خودکشی ہے تاہم حالات و واقعات انتہائی مشکوک ہیں اور ظاہر ہے کہ واقعہ خودکشی کا نہیں لگتا۔ پورا واقعہ مشکوک نظر آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق فاریہ نے تقریباً ایک سال تک اسی بنگلے میں کام کیا۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اصل حقائق لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔