کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے خاتون سمیت تین ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو ملزمان کی مدد سے اہل خانہ اور شہریوں کو لوٹتے تھے۔
پولیس نے تین ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں میاں بیوی اور ان کے ساتھی شامل ہیں اور گرفتار ملزم رضوان اس سے قبل اپنی بیوی افشاں اور اسد دستیار کے ساتھ مل کر واردات کر چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے ایک بندوق، ایک مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔