کراچی: قیوم آباد سے اغوا کیے جانیوالے بچے کو پولیس 8 روز بعد بھی بازیاب نہ کراسکی

کراچی: قیوم آباد سے اغوا کیے جانے والے ایک سالہ بچے کو 8 روز گزر جانے کے باوجود پولیس بازیاب نہ کراسکی۔

مبینہ اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ایک خاتون مغوی بچے کو گود میں لےکر جارہی ہے جب کہ خاتون کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی ہے۔

پولیس کے مطابق قیوم آباد بی ایریا سے ایک سال کا بچہ اغوا کیا گیا، یہ واقعہ 8 روز قبل پیش آیا تھا، واقعہ کے وقت مغوی بچہ حسین اپنی 5 سالہ کزن رابعہ کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا، بچی نے حسین کے والدین کو بتایا کہ رکشے میں سوار خاتون اور مرد اس سے بچہ چھین کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مغوی بچے کی والدہ نے بچے کو بازیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کے اغوا کو 8 روز گزر چکے ہیں، میرے بچے کی بازیابی کے لیے پولیس نے کچھ نہیں کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top