
کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریلوے حکام کے مطابق رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اپ اسٹریم ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا اور مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے کے مطابق ریلیف ٹرین کو پہنچنے میں تقریباً دو گھنٹے لگیں گے۔