آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک تاہم وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جنرل کے مطابق گزشتہ روز ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چند گھنٹوں میں 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہیٹ ویو کا سامنا ہے تاہم اب سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔