کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ اور بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top