کراچی کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب گھر میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون نے خود کو جلانے کی کوشش کی، اسے بچاتے ہوئے شوہر بھی جھلس گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئیں جب کہ شوہر 10 فیصد جھلس گیا ہے۔
دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برن سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں زیرعلاج ہیں۔