
الیکشن کمیشن نے کراچی میں انتخابی مہم کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار عرفان اللہ مروت کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی اطلاع کے بعد شوکاز نوٹس جاری کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹر (ڈی ایم او) نے حلقہ پی ایس 105 میں جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی دفعہ 17 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ویجیلنس آفیسر نے بتایا کہ پی ایس 105 سے امیدوار عرفان اللہ مروت کو دو دن میں وجہ بتاؤ نوٹس کے ذریعے اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔