کراچی: عدالت نے امریکی شہری بچے کو اس کے والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں جسٹس ملیر کی عدالت میں امریکی شہری روحان شیخ کو والد کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جج محمد فاروق ابڑو نے بچے کو باپ کے حوالے کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پانچ سالہ روحان شیخ کو اس کے والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
طلاق کے بعد خاتون بچے کو امریکہ سے پاکستان لے آئی اور امریکی شہری فراز شیخ نے بچے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔