لاہور: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور نے پولیس اور اداروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے معاملے میں رکاوٹیں ڈالنے پر صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹیں ڈالنے کے معاملے پر ضلعی الیکشن کمشنر لاہور عبدالودود نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں انہوں نے لکھا کہ ’ریٹرننگ افسران کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں‘۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ پولیس اور دیگر انتظامیہ کو ٹیلی فونک اور تحریری شکایات دیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، اب اس معاملے کو آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے سامنے اٹھایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔