اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سانپ نے ڈس لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیپلومیٹک انکلیو کے قریب ڈیوٹی پر مامور ذیشان نامی اہلکار کو سانپ نے ہاتھ پر ڈسا جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کانسٹیبل کے ساتھ سانپ ڈسنے کا واقعہ نیو فائرنگ رینج ایریا میں پیش آیا۔