ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

صدا اور سماء نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس نے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں مصطفیٰ، قاسم اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا اور دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے متعدد حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کو مارنے کے لیے مائن کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top