کراچی: بسم اللہ موچیکو کالونی میں لوٹ مار کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مزاحمت کاروں پر فائرنگ کرکے 19 سالہ مزمل کو قتل کردیا۔
ایس ایچ او عدنان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران پیش آیا تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس شہر میں 14 روز کے اندر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔