گوادر شہر میں باڑ لگانے کی افواہوں کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔
گوادر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گوادر شہر کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں کی طرح گوادر میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ تیار کیا جا رہا ہے اور شہر میں باڑ لگانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہر میں جرائم، انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔