
چین نے پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی انتخابات مستحکم اور ہموار رہے، پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایک پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کے خیالات کا احترام کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں فریق ملک کے سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ترقی اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ کے لیے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر امید ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی خاطر چین اور پاکستان ایک نئے مشترکہ مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔ وہ مستقبل کے تعاون کا بھی منتظر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔