پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024-27 پائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 سے لیکر 2027 تک ہونیوالے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) ان میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئینز ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے۔
ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی 2028 میں ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔