پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہاہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو سپورٹ نہیں کرتے،اس وقت الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان نے کہاکہ درخواست گزار پلانٹڈ لوگ تھے،عدالت سے امید ہے انصاف ہوگا، فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا،ہم الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے،اس وقت الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں،
ان کاکہناتھا کہ ہمارے لاکھ 8لاکھ 37ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں،عثمان ڈار کی والدہ پر ہاتھ اٹھایا گیا، یہ نہیں ہونا چاہئے تھا،پنجاب میں ہمارے لوگوں کو پکڑا جاتا ہے،الیکشن سر پر ہیں،ا س وقت الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں،چیف الیکشن کمشنر عہدے سے ہٹے تو الیکشن میں تاخیر ہوگی۔
ان کاکہناتھا کہ جس طرح 175سیاسی پارٹیوں کو ٹریٹ کیاجارہا ہے، ہمیں بھی ویسےٹریٹ کیا جائے، ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،انشا اللہ انصاف ہوگا، فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،گوہر خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لیں گے،بانی پی ٹی آئی لاہور، اسلام آباد اور میانوالی سے الیکشن لڑیں گے،ہم بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر پارٹی چلائیں گے