نائنویلز: ماہرین کے سامنے ایسا کیس پہلی بار سامنے آیا ہے جس میں چھینک روکنے پر ایک شخص کی سانس کی نالی ہی پھٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں نائنویلز اسپتال میں ایک 30 سالہ ایک نامعلوم شخص کو تشویش ناک حالت میں لایا گیا۔ اس کا گلا بری طرح سوجھ گیا تھا جبکہ شدید درد میں بھی مبتلا تھا اور گردن کو جنبش دینے سے بھی قاصر تھا۔
معائنے کے دوران ڈاکٹروں کو گلے میں خرخراہٹ کی آواز سنائی دی تاہم معجزاتی طور پر شہری کو سانس لینے، کھانا کھانے یا بات کرنے میں زیادہ دشواری نہیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔