اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو سابق ایم این ایز کے خلاف رشوت اور کمیشن خوری سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم این ایز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وہاڑی میں سرکاری اسکیموں میں خوردبرد، ناقص مٹیریل کے استعمال اور سرکاری خزانے کو 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں چوہدری طاہر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دوسری جانب لودھراں میں من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دلوانے اور کمیشن لینے کے الزام میں سابق ایم این اے میاں شفیق ارائیں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔