
تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد طلب کر لیا۔
گزشتہ روز پارٹی ترجمان شیر افضل مروت نے رؤف حسن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن عبوری حکومت میں اپنے بھائی فواد حسن فواد کے لیے کام کر رہے تھے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ان کی قانونی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم پر پابندی لگا دی گئی۔
لیکن شام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ سندھ میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا۔
تاہم اب شیرافضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے کر اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔