پی سی بی کا بابر سے رابطہ، دوبارہ کپتان بننے کے اچھے امکانات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور پی سی بی حکام نے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے جو دوبارہ قومی ٹیم کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں مہنگا پڑ جائے گا۔

بابر اعظم نے آج کاکول میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کیمپ میں شمولیت سے قبل بورڈ حکام سابق کپتان سے ملاقات کرکے کپتانی پر بات کریں گے۔

ادھر سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد کی حمایت میں بول پڑے۔

شاہد آفریدی نے کہا: ذمہ داری کسی کو دی جائے تو اسے وقت دیں۔ شاہین کو کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا وہ غلط تھا یا جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top