پاکستان سپرلیگ کے 9ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔
پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو رواں ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی سٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔