پنجا ب میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار احمد نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس میں سینیٹر اور سابق وزیر وقار احمد نے کہا کہ بی بی شہید کے بعد پارٹی میں لوگوں کے تعلقات کی حیثیت تبدیل ہوگئی ہے۔

سابق اراکینِ پارلیمنٹ مخدوم مبین عالم، مسعود عالم اور دیگر کی جانب سے بھی بھی ن ليگ میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی پی پی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر پاکستان ن لیگ کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائيوں کے وسائل میں اضافہ ہوا ، وفاق کی نمائندگی، مضبوطی اور ترقی ن لیگ کا مشن ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top