پنجاب کے کسانوں کو ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کسانوں کو ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیوب ویلوں کو سولر پور منتقل کرنے کے لیے کسانوں کی مدد کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کسانوں کو ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہر کسان اپنے ٹیوب ویل کو 20 کلو واٹ شمسی توانائی میں تبدیل کر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل پر 50 فیصد تک سبسڈی فراہم کرے گی اور اس سبسڈی کا مقصد کسانوں کے بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top