
پنجاب بینک کے چیئرمین ظفر مسعود پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ایک بیان کے مطابق چیئرمین پی بی اے کا عہدہ محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر خالی تھا۔
ظفر مسعود اس سے قبل پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین تھے جبکہ فیصل بینک کے چیئرمین یوسف حسین سینئر پی بی اے کے وائس چیئرمین کے عہدے پر تعینات تھے۔
ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی کو PBA کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی اے کو یقین ہے کہ نئی انتظامیہ مؤثر طریقے سے کام کرتی رہے گی اور پی بی اے بینکوں کو اسٹیٹ بینک سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز سے جوڑتا رہے گا۔
پی بی اے نے ایک بیان میں کہا کہ نئی انتظامیہ ٹیکنالوجی، تعمیل اور مالی شمولیت کو بہتر بنائے گی، جبکہ نئی انتظامیہ ایس ایم ایز اور پاکستان کے لیے اہم منصوبوں کی مالی اعانت پر توجہ دے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی اے محمد اورنگزیب کی بطور چیئرمین کوششوں کو سراہتا ہے۔