پنجابی و اردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم انتقال کر گئے

پنجابی اور اردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے جگرکےعارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جناہ آج بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔

احمد سلیم کی ملک کی سیاسی تاریخ پر کی گہری نظر تھی، نے درجنوں کتابیں لکھیں اور پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات چار جلدوں میں اکٹھے کیے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی احمد سلیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top