
بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آ گئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 266 عبداللہ کم چمن چوٹی سے فاتح قرار پائے۔
تمام 260 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق محمود خان اچکزئی 67,028 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا صلاح الدین 58,439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔