پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان نے شہریوں کو ایران کی سرحد عبور کرکے ترکی جانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایران سے ڈی پورٹ کیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوا تاہم درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔