پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی،تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔