اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر مذاکرات کے حوالے سے بیان دیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ ایستھر پیریز نے ایک بیان میں کہا کہ جوناتھن پورٹر کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ اگلے منصوبے پر بات چیت کی جا سکے۔
ایستھر پیریز نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد پاکستانی عوام کے فائدے کے لیے بہتر اور مضبوط گورننس اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔