پاکستان ویمنز ٹیم کا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کا 17 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کیلئے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلئے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔

قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان ندا ڈار کریں گے جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر  بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں  حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر کپتان ندا ڈار کا کہنا  تھا کہ قومی ویمنز ٹیم اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ میں شامل ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے پر بھی کام کررہے ہیں۔

 ندا ڈار کا کہنا تھا کہ بطور کپتان مجھے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، ہماری کھلاڑیوں نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف  اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور ہماری دو کھلاڑی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم 28 نومبر کو نیوزی لینڈ کی برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ اسی گراؤنڈ پر 30 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ  بھی کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسری ٹی ٹوئنٹی ڈنیڈن میں 3 اور 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے تیسرے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں 9 دسمبر کو کوئنز لینڈ میں آمنے سامنے آئیں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے 12 دسمبر کو کوئنز لینڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی

سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top