پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے، 70 کروڑ ڈالر ملیں گے

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری  سے پاکستان کو  70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ  میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد  پر ایکسچینج  ریٹ پر عمل جاری رکھنےکا وعدہ کیا گیا ہے،ایکسچینج مارکیٹ  پر دباؤ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری اور  روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان بیرونی خطرات سے متاثر ہو سکتا ہے، جیو پولیٹیکل کشیدگی اور  اجناس کی قیمت میں اضافے سے ابھرنے کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، سخت عالمی مالی حالات کی وجہ سے ابھرنے کے لیے بھی کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے، میکرو اکنامک پائیدار ی کو مضبوط اور متوازن شرح نمو میں اضافہ بنیادی ترجیحات ہیں،مالی استحکام کے لیے پبلک قرض کم کرنا بھی ترجیح ہے۔

70 کروڑ  ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو  جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔

یاد رہےکہ  پاکستان اور  آئی ایم ایف کے درمیان 3  ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top