اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کے دائرہ اختیار ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،
جج محمد بشیر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ کر دیں گے۔