وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنیوالے سابق سی آئی اے اہلکار کو40 سال قید کی سزا

وکی لیکس کو ہیکنگ کے آلات فراہم کرنے والے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ملازم جوشوا شولٹ کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوشوا شولٹ کو 2022 میں جاسوسی اور دیگر الزامات میں قصوروار پایا گیا تھا جس کے بعد امریکی ڈسٹرکٹ جج نے جوشوا کو 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جوشوا نے 2012 سے 2016 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا، کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے نظام کو ہیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹولز کو چرایا۔

کمپنی چھوڑنے کے بعد، جوشوا شولٹ نے وکی لیکس کو مواد بھیجا، جس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویزات کی اشاعت شروع کی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top