
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صنعت کے شعبوں میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے چیئرمین نے پاکستان کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ زراعت، صنعت، سبز توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فروغ دے گا۔