
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بہترین طریقے سے حل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
شہباز شریف شیخ محمد بن زید النہیان نے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حالیہ دنوں میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث بیشتر شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ نظام زندگی کو بھی شدید نقصان پہنچا، سینکڑوں پروازیں معطل، تعلیمی ادارے بند اور حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔