وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم کی تفصیلات دریافت کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے سست اقدامات کے باعث ایسے واقعات کا دوبارہ ہونا تشویشناک ہے۔
آئی بی ایم ایس سسٹم کو فوری نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2023 میں یونان کے اسی علاقے میں 262 پاکستانی مارے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب یونان میں کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گجرات میں ایک مشتبہ سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے یونان میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے حاجی احمد سے 25 لاکھ روپے لیے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 پاکستانی مارے گئے۔ اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ کشتی الٹنے سے بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل تھے۔