امریکہ نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں برقرار ہیں اور تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک امریکا سیکیورٹی ڈائیلاگ پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی ڈائیلاگ کے دوران دہشت گرد گروپوں کی روک تھام اور آئی ای ڈی سے متعلق تحقیقات بالخصوص پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی معاونت اور دیگر امور پر بھی معاہدے طے پائے۔